gilgit_election

گلگت بلتستان 12نگران وزراء کا تقرروزیراعظم نے کر دیا

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کے لئے بارہ نگران وزراء کا تقرر کیا ہے۔یہ تقرریاں نگران وزیراعلیٰ میر افضل خان کی ایڈوائس پر کی ہیں۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
ان وزراء میں آفتاب اسماعیل خان، سرور شاہ، شوکت رشید، ناصر حسین، محمد علی خان، محمد یاسین سید شبیہ الحسنین ، محمد علی قائد، جوہر علی، رجب علی، امام یار بیگ اور عبدالجہان شامل ہیں۔
یاد رہے:گلگت بلتستان کی آئین ساز اسمبلی کی تحلیل کے بعد اب 18اگست کو وہاں الیکشن ہوں گے۔
گلگت و بلتستان کی حسین و جمیل وادیوں میں الیکشن کا زور شور ہے۔ گلگت بلتستان کے سفر کے دوران میں نے ایک بات میرے مشاہدے میں بہت زیادہ آئی کہ وہاں کے لوگ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ ہمیں مکمل صوبہ بنا کر اختیارات دئیے جائیں۔ جس طرح پاکستان کے چار صوبے ہیں گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر وہاں کے رہنمائوں کو بھی قومی اسمبلی میں اپنی بات رکھنے کا پورا موقع دیا جائے۔
گلگت بلتستان میں الیکشن بھی ہو رہے ہیں اور وہاں کے وزیر اعلیٰ بھی منتخب ہوتے ہیں لیکن جیسے پاکستا ن کے چاروں صوبے آئین پاکستان کے تحت ایک اکائی بنتے ہیں گلگت بلتستان کو آئین پاکستان کے تحت پانچواں صوبہ بنانے کا گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ امید ہے جلد ضرور پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران کی پہلی خاتون باکسر مشکل میں پھنس گئیں