Prawns with garlic maiones

پران ودھ گارلک مایونیز

EjazNews

اشیاء ووزن:
جھینگے بیس عدد(بڑے سائز کے جھینگے لیں اور صاف کر کے دھولیں)، تازی لال مرچ ایک عدد، پیپر یکا پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پائوڈر آدھا چائے کا چمچہ، لہسن کا جوا(کوٹ لیں)ایک عدد ،لیموں ایک عدد (آدھا لیموں کا رس نکال لیں)، زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچے، سیاہ مرچ پائوڈر حسب ضرورت، نمک حسب ذائقہ۔
گارلک مایونیز بنانے کیلئے:
مایونیز ایک کپ کا تیسرا حصہ، لہسن کے جو دو عدد (کوٹ لیں)، مسٹر پیسٹ ایک چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
گارلک مایونیز بنانے کے لیے ایک کپ میں مایونیز ، لہسن اور مسٹر پیسٹ ڈا ل کر مکس کر کے ایک طرف رکھ دیں۔ ایک الگ پیالے میں لال مرچ، پیپریکا پائوڈر، دھنیا پائوڈر، لہسن، لیموں کا رس، نمک، سیاہ مرچ پائوڈراور زیتون کا تیل ڈال کر مکس کریں۔ اس مکسچر کو جھینگوں پر لگائیں اور اسے ڈھک کر 30منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔ انگیٹھی میں کوئلے دھکا لیں۔ میرینیٹ کیے ہوئے جھینگوں کو سیخوں میں پروئیں اور انگیٹھی پر رکھ کر گولڈن برائون ہو جانے تک سینک لیں۔ جھینگوں کے پک جانے کے بعد انہیں سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور تیار کیے ہوئے گارلک مایونیز کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  تلی ہوئی مچھلی