andrasa

اندرسہ

EjazNews

اشیاء ووزن:
ثابت چاول ایک پائو، چینی (پسی ہوئی) ڈیڑھ پائو، گھی ایک پائو، چاول کا آٹا موٹاایک پائو، سفید تیل 65گرام، خشخاش 65گرام، بادام (پسے ہوئے)65گرام، تیل (تلنے کیلئے) حسب ضرورت۔
ترکیب:
چاولوں کو اچھی طرح دھوکر کچھ دیر بھگو کر رکھ دیں اور ٹوکری میں خشک کر نے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی اچھی طرح خشک ہوجائے تو سل پر یا مشین میں باریک پیس لیں۔ اس میں چینی، گھی، پسے ہوئے بادام، سفید تلوں کی آدھی مقدار، خشخاش کی آدھی مقدار ملا کر ہتھیلی سے یکجا ن کرلیں۔ ہاتھ میں چاول کا آٹا لگا کر چھوٹے لیموں کے سائز کے Balls بنالیں۔ ان پر بچی ہوئی بقیہ خشخاش اور تل مکس کر کے بالز پر کوٹنگ کرلیں۔
تیل گرم کریں اور بالز کو دھیمی آنچ پر تل لیں، گولڈن ہونے پر اتار لیں ۔ گرما گرم ’’کرپسی اندرسے ‘‘ تیار ہیں۔ یہ بچوں کی پسندیدہ مٹھائی ہے اور بڑوں کو بھی گرما گرم بھاپ اڑاتی چائے کے ساتھ سرو کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مونگ پھلی کینڈیز