pakistan cricket team

پاکستان کرکٹ ٹیم دورۂ انگلینڈ کیلئے روانہ

EjazNews

دورہ انگلینڈ کےلئے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی سکواڈ مانچسٹر روانہ ہوگیا ہے،پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کا 11 رکنی عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی۔ سیریز میں 3 ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔
سکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔
دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی حکومت میں ہے تو اس کا بڑا کردار جہانگیر ترین ہیں:وفاقی وزیراطلاعات