models jhinga with salsa

نوڈلز جھینگے اور سالہ

EjazNews

اشیاءووزن:
نوڈلز تین سو گرام۔
سالہ کیلئے:
لہسن کے جوئے چھ عدد، ٹماٹر (ہرے ) ایک پاﺅ، پانی دو سو ملی لیٹر، دھنیے کے پتے تھوڑے سے، نمک حسب ذائقہ، تازہ سرخ مرچ پانچ عدد،سفید پیاز پچاس گرام۔
گارنشنگ کیلئے:
مکھن 20گرام، جھینگے (پکے ہوئے )20عدد، نمک اور کالی مرچ پاﺅڈر حسب ذائقہ، ہرے دھنیے کے پتے سجاوٹ کیلئے۔
ترکیب:
سالسہ بنانے کیلئے:
ٹماٹروں کا چھلکا اتار لیں۔ لہسن کو چھیل لیں، مرچوں کو آدھا کر کے بیج نکال لیں اور اس کا ریشہ بھی صاف کر لیں۔ پیاز کو چھیل کر باریک چوپ کرلیں۔ ایک برتن میں پانی ابال لیں ، اس کے بعد اس میں ٹماٹر، چار عدد لہسن اور چوپ کی ہوئی پیاز شامل کر ے تقریباً 20منٹ پکائیں اس کو چھان کر پری الگ کر لیں، سالسہ تیار ہے۔
باقی بچے ہوئے 2عدد لہسن کو دھنیا اور نمک کے ساتھ ہاون دستے میں کوٹ کر پیسٹ بنالیں۔ سالسہ مکسچر اور پانی کو اسی مقدار میں اس پیسٹ میں شامل کریں کہ گاڑھی سوس بن جائے۔ اس کے بعد نمک چھڑک لیں۔
نوڈلز کو نمکین پانی میں ابال لیں پانی میں تھوڑا سا تیل بھی شامل کر لیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے نکال لیں۔
ایک برتن میں مکھن کو پگھلا لیں اور جھینگوں کوتیز آنچ پر پکائیں۔ اس میں نمک اور کالی مرچ پاﺅڈر چھڑک دیں۔
نوڈلز اور سالہ کو ایک ساتھ مکس کر ے اس میں جھینگے شامل کرلیں۔ اس کےب عد الگ الگ پلیٹوں میں نکال لیں۔ دھنیے کے پتوں سے گارنش کر کے سوس کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  دال مونگ کے بڑے