Lock_down

لاہور کے مزید علاقے بند کیے جارہے ہیں:صوبائی وزیر صحت

EjazNews

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس 250ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ، 60وینٹی لیٹرز ، 30سے50فیصد بیڈز ہسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ کرونا سے صحت یاب ہو کر گھر جاچکے ہیں۔جبکہ لاہور کے کچھ علاقوں کو بند کیا تھا اور کچھ اور کو بند کرنے جارہے ہیں۔ان کا کہناتھا جن علاقوں میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے انہیں بند کر رہے ہیں۔ جن علاقوں کو بندکیا جارہا ہے ان میں گلبرگ، فیصل ٹائون، گلشن راوی، ڈی ایچ اے ،والڈ سٹی کے کچھ علاقےشامل ہیں۔
ایکٹمرا انکشن سے متعلق ان کا کہنا تھا جس مریض کو ضرورت ہے اسے دے رہے ہیں،مارکیٹو ں میں ایس اوپیز پر عمل نہیں ہو رہا ، ایس او پیز پر عمل کرانا حکومت کی ذمہ داری تو ہے لیکن عوام کو بھی خیال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی جعلی خبریں پھیلانے والوں کیلئے ٹویٹ