beef with vegetable rool

بیف ود ویجی ٹیبل رول

EjazNews

اشیاء ووزن:
بیف کا قیمہ (باریک ) ایک کلو، (دو دفعہ مشین کا نکلا ہوا)، ادرک، لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچے، آلو (ابلا ہوا۔ میش کیا ہوا) آدھا کپ، ہری مرچ، ہرا دھنیا حسب ذائقہ، گرم مصالحہ پائوڈر ایک چوتھائی چائے کاچمچہ، گاجر (کدوکش)آدھا کپ، ثابت گول لال مرچ دس عدد، انڈے دو عدد، کوکنگ آئل فرائی کرنے کے لئے، میدہ آدھا کپ، لیمن جوس دو کھانے کے چمچے، بریڈ کرمبزدو کپ، ہری پیاز چار کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
قیمہ میں ادرک، لہسن، گول لال مرچ ڈال کر ابال لیں اور باریک پیس لیں۔
اب قیمہ میں گرم مصالحہ، لیمن جوس ، ہرادھنیا، ہری مرچ، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی)، آلو، گاجر ملا کر ہاتھوں سے اچھی طرح مکس کریں۔ لمبائی میں چار انچ لمبے رول بنا کر میدہ میں رول کریں۔ انڈے میں لپیٹیں۔ پھر بریڈ کرمبز میں لپیٹ کر ہلکے گرم کوکنگ آئل میں دھیمی آنچ پر میں 15منٹ تک فرائی کریں تاکہ اندر تک پک جائے۔ ناریل کی ہری چٹنی یا ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ شام کی چائے کے ساتھ سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ویسٹرن چکن ان ایسٹرن کری