paran heat pizza

پران جیکٹ پزا

EjazNews

اشیاءووزن:
بڑے جھینگے ایک کلو، نمک حسب ذائقہ، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، آلو دو عدد درمیانے، میدہ ڈیڑھ پیالی، خشک خمیر ایک چائے کا چمچ، انڈا ایک عدد، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، تھائم آدھا چائے کا چمچ، آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
جھینگوں کو صاف دھو کراچھی طرح خشک کر لیں اور دونوں طرف کٹ لگا لیں، پیالے، میں لہسن، نمک، لال مرچ اورسرکہ ڈال کر ملائیں اوران سے جھینگوں کو میرینیٹ کر کے دس سے پندرہ منٹ کے لئے رکھ دیں۔
میدے میں نمک، چینی ، خمیر اور انڈا ڈال کر تھوڑے سے گرم پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔ ڈھک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے گرم جگہ پر رکھ دیں۔ آلوﺅں کوا بال کر میش کر لیں اور ان میں نمک ، کالی مرچ، تھائم اور اجوائن ڈال کر ملائیں اور اس کو گندھے ہوئے آٹے میں اچھی طرح ملا لیں۔ فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریںا ور جھینگوں کوتیز آنچ پر دو سے تین منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔ اچھی طرح ٹھنڈے کرلیں۔
گندھے ہوئے آٹے کو کباب کی طرح ہاتھ میں رکھیں اور فرائی کئے ہوئے جھینگے کو اس میں لپیٹ کر پزا بنا لیں۔
کڑاہی میں آئل کو چار سے پانچ منٹ گرم کر کے پزا کو ہلکی آنچ پر سنہرا فرائی کرلیں یا چاہیں تو اوون کو 180C پر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر کے اس جیکٹ پزا کو دس سے بارہ منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
ان مزیدار گرم گرم جھینگوں کو رات کے کھانے پر یا خصوصی پارٹی میں پیش کر کے مہمانوں کی تعریفیں حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کاغانی بریانی