see food craps

سی فوڈ کریپس

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی 2سو گرام، میدہ ڈھائی پیالی، کارن فلار آدھی پیالی، نمک حسب ذائقہ، لہسن کے جوئے دو سے تین عدد، انڈے دو عدد، پیاز ایک عدد درمیانی، ٹماٹر دو عدد درمیانے، کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ، چکن پاﺅڈر ایک کھانے کا چمچ، آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
مچھلی کوصاف دھو کر چھلنی میں خشک کرنے کے لئے رکھ دیں۔ پیاز اور ٹماٹر کو باریک چوپ کرلیں۔ ایک پیالے میں کچلا ہوا لہسن ، نمک ، کالی مرچ اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر ملائیں اور مچھلی کو اس سے میرینیٹ کر کے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ میدہ، کارن فلار اور چکن پاﺅڈر کو ایک پیالے میں ڈال کر ملائیں اور اس میں ایک ایک کر کے انڈا ملاتے جائیں۔ پھر اس میں تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا یخ پانی ڈالتے ہوئے گاڑھا سا آمیزہ تیار کرلیں۔ فرائینگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر ایک سے دو منٹ درمیانی آنچ پر گرم کریں۔ آنچ ہلکی کر کے اس میں آدھی پیالی آمیزہ ڈال دیں اور فرائینگ پین کر گھماتے ہوئے پھیلا لیں۔ ایک سے دو منٹ میں جب ایک طرف سے اچھی طرح سک جائے توفرائینگ پین سے نکال لیں، اسی طرح سے سارے پین کیک بنا کر رکھتے جائیں۔ پھر اس فرائینگ پین میں ایک سے دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اس میں پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں۔
پھر اس میں میرینیٹ کی ہوئی مچھلی ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور لکڑی کے چمچ سے کچلتے ہوئے دو سے تین منٹ مزید فرائی کرلیں۔ ٹماٹر ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
حسب پسند چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  میکرونی فروٹ