fish roles

فش رولز

EjazNews

اشیاءووزن:
مچھلی ایک کلو (ابال کر کھال اور کانٹے نکال کر گوشت الگ کر لیں)، جھینگے ابلے ہوئے ایک کپ، انڈا ایک عدد (سفیدی الگ کرلیں)، کریم آدھا کپ، سویا ایک کھانے کا چمچہ، مکھن ایک چوتھائی کپ، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، لیمو ں کے چھلکے ایک چائے کا چمچہ (چوپ کئے ہوئے)، پارسلے ایک کھانے کا چمچہ(چوپ کیا ہوا)، نمک حسب ذائقہ سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت۔
ترکیب:
فوڈ پروسیسر میں ابلی ہوئی مچھلی اور جھینگے ڈال کر پیس کر قیمہ بنا لیں۔ ایک پیالے میں مچھلی اور جھینگے کا قیمہ ڈال کر اس میں انڈا، کریم، سویا ، نمک اور سیاہ مرچ پاﺅڈر ڈال کر مکس کریں۔ اس کے بعد اس مکسچر کے گیلے ہاتھوں سے رولز بنا لیں۔ ایک نان اسٹک فرائی پین میں 2کھانے کے چمچے مکھن گرم کریں اور اس میں تیار کئے ہوئے رولز کو ڈال کر ساتے فرائی کریں۔ اس کے بعد رولز کو کچن پیپر پر رکھ کر اضافی چکنائی جذب کرلیں اور انہیں سرونگ پلیٹ میں رکھ دیں۔
باقی بچا ہوا مکھن فرائی پین میں گرم کریں اور اس میں لیموں کا رس ، لیموں کا چھلکا اور پارسلے ڈال کرچمچہ چلائیں اوراس آمیزے کو سرونگ پلیٹ میں رکھے ہوئے رولز کے اوپر ڈالیں۔ مزیدار فش رولز تیار ہیں ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  الچن (افغانی ڈش)