madrasi chawal

مدراسی چاول کباب

EjazNews

اشیاءووزن:
آلو تین سے چار عدد، چاول ایک پیالی، قیمہ دو سو گرام، نمک حسب ذائقہ، ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد درمیانی، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ ، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، انڈے دو عدد، آئل حسب ضرورت۔
ترکیب:
چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کر رکھ دیں، آلوﺅں کو ابال کر چھیل لیں اورقیمے کو دھو کر پین میں ڈال کر ابلنے رکھ دیں۔ پھر اس میں کٹی ہوئی پیاز، ادرک ، لہسن ، زیرہ اور کالی مرچ ڈال دیں۔قیمے کا اپنا پانی خشک ہونے پر اچھی طرح بھون کر چولہے سے اتار لیں ، ٹھنڈا ہونے پر چوپر میں گدرا پیس لیں اورنمک ملا لیں۔
چاولوں کو نمک ملے پانی میں پندرہ سے بیس منٹ ابال لیں اور چھلنی میں ڈال کر پانی نتھار لیں، تھوڑے سے ٹھنڈے ہونے پر ان میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ ، ابلے ہوئے آلو اورلیموں کا رس شامل کر کے اچھی طرح میش کر لیں۔ قیمے کی ٹکیہ بنالیں اور چاول کے مکسچر کی اس سے تھوڑی سی بڑے سائز کی ٹکیاں بنا لیں۔
فرائنگ پین میں تلنے کے لئے آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں، دو چاول کی ٹیکہ لے کر ان کے درمیان میں قیمے کی ٹکیہ رکھیں اور ہلکا سا دبا دیں۔ ان کبابوں کو پہلے پھینٹتے ہوئے انڈے میں ڈپ کر یں پھر ڈبل روٹی کے چورے میں رول کر کے سنہری فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن اسٹیک ودھ گریوی