hawaii chicken salad

ہوائیں چکن سلاد

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ 2 سو گرام، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچہ، کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، سیب ایک عدد، انناس حسب پسند ، نمک حسب ذائقہ، مایونیز چار کھانے کے چمچ، کالی مرچ کٹی ہوئی آدھا چائے کا چمچ مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ، شہد ایک چائے کا چمچ، شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر ایک عدد، آئس برگ لیٹس حسب پسند، سلاد کے پتے حسب پسند ، پارسلے ایک کھانے کا چمچ، زیتون کاتیل تین سے چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
چکن کو صاف دھو کر خشک کر لیں اور ایک پیالے میں نمک ،لہسن، لال مرچ ، لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اچھی طرح ملا لیں، شملہ مرچ اور ٹماٹر کی سلائسز کاٹ لیں اور سیب اور انناس کے چھوٹے ٹکڑے کر کے ایک پیالے میں رکھ لیں۔
چکن بریسٹ کو دونوں طرف سے کٹ لگا کر سا مصالحے کے مکسچر سے میرینیٹ کر لیں اور آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔
اوون کو 180 Cپر پندرہ سے بیس منٹ گرم کر لیں اور چکن بریسٹ کو اس میں رکھ کر 20سے 25منٹ کے لئے بیک کر لیں ، درمیان میں ایک مرتبہ پلٹ لیں اوون سے نکال کرچکن بریسٹ کی چھوٹی بوٹیاں کاٹ لیں، ایک پیالے میں مایونیز، مسٹر ڈ پیسٹ، شہد اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا ئیں ۔
اس میں ایک ایک کر کے سیب، انناس اور چکن ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملالیں۔
خوبصورت سے پلیٹر میں آئس برگ لیٹس اورسلاد کے پتلے لگائیں پھر سا پر تیار کیا ہوا سلاد ڈالیں اور آخر میں ٹماٹر ، شملہ مرچ سے سجا کر اوپر سے باریک کٹا ہوا پارسلے اور آئل چھڑک دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹماٹر کی چٹنی