chicken deliat

چکن ڈیلائٹ

EjazNews

اشیاءووزن:
چکن بریسٹ دو عدد، نمک حسب ذائقہ، لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ، پارمیسان چیز آدھی پیالی، چیڈ چیز ایک پیالی، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، اجوائن آدھا چائے کا چمچ، تھائم آدھا چائے کا چمچ، ہری مرچیں چار سے چھ عدد، مشرومز دو سے تین عدد، یخنی تین چوتھائی پیالی، میدہ حسب ضرور، ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت، آئل تلنے کے لئے۔
ترکیب:
چکن بریسٹ کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور درمیان سے چیرا لگا کر رکھ لیں۔ ہری مرچوں کو پیس کر رکھ لیں ، اجوائن اور تھائم کو توے پر ہلکا سا بھون لیں۔ پارمیسان چیز میں آدھی پیالی چیڈر چیز ، نمک ، لہسن کالی مرچ اورہری مرچیں ڈا ل کر اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ چکن بریسٹ میں اس پیسٹ کو لگا کر اچھی طرح دبا کر بند کر دیں۔ آدھی پیالی میدے میں پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ پہلے چکن بریسٹ کو اس پیسٹ میں ڈپ کر لیں پھر اسے ڈبل روٹی کے چہرے میں لتھیڑ لیں۔ کڑاہی میں ڈالڈا کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور چکن بریسٹ کو تیز آنچ پر دوسے تین منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔ پھر اوون کو 150C پر پندرہ منٹ پہلے گرم کر لیں اور ان چکن بریسٹ کو چکنی کی ہوئی ٹرے میں 15سے 20منٹ کے بیک کرنے رکھ دیں تاکہ چکن اچھی طرح گل جائے۔
اس کا ساس بنانے کے لئے دوکھانے کے چمچ آئل میں ایک کھانے کا چمچ میدہ ڈال کر بھونیں۔ جب خوشبو آنے لگے تو اس میں باریک کٹے ہوئے مشرومز ڈال دیں۔
تھوڑی تھوڑی کر کے چکن کی یخنی ڈالتے ہوئے گاڑھا ہونے تک پکائیں اور چولہے سے اتار کر حسب پسند نمک اور کالی مرچ شامل کر لیں۔
چکن ڈیلائٹ کواوون سے نکال کر اس پر چیڈر چیز کی پٹیاں کاٹ کر رکھیں اور پارسلے چھڑک کر مشروم ساس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  قیمہ پیاز