sabiha_khanum

امریکی ریاست ورجینیا میں ماضی کی معروف اداکارہ صبیحہ خانم انتقال کرگئیں

EjazNews

طویل عرصہ سے امریکہ میں مقیم صبیحہ خانم 84برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔صبیحہ خانم 1935 میں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات میں پیدا ہوئیں اور قیام پاکستان کے بعد انہیں پہلی سپر ہیروئن کا اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے فلم بیلی سے اپنے فنی سفر کا آغاز1950میں کیا۔ ان کے ساتھ سنتوش کمار نے بھی اسی فلم سے آغاز کیا۔اور پردہ سکرین پر یہ جوڑی کمال ہٹ رہی ۔ بعد میں حقیقی زندگی میں بھی سنتوش کمار(سید موسیٰ رضا )اور صبیحہ خانم شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
1960 کی دہائی میں صبیحہ خانم پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف ترین اداکارہ تھیں، صبیحہ خانم کو 1986 میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
فلم انڈسٹری میں ان کی مایہ ناز فلموں میں غلام، رات کی بات، قاتل، انتقام، حمیدہ، سرفروش ،عشق لیلیٰ، وعدہ، سردار، سات لاکھ، حسرت، مکھڑا، دربار تھیں۔
صبیحہ خانم نے ٹی وی پر بھی کام کیا ان کی ڈرامہ سیریل دشت میں ان کی اداکاری کو اس وقت سب نے سراہا تھا اسی ڈرامہ پر انہوں نے قومی سطح پر بہت سے ایوارڈوں سے نوازا گیا تھا۔
صبیحہ خانم امریکہ کی ریاست ورجینا میں رہائش پذیر تھیں اور یہی پر ان کا انتقال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  میوزک انڈسٹری میں سجاد علی کے بعد ان کے بیٹے کی آمد،نئے گانے میں متعارف