fish fried rice

فش فرائیڈ رائس

EjazNews

اشیاء ووزن:
مچھلی کےٹکڑے(چوکوردھلے ہوئے صاف )آدھا کلو، چاول (اُبلے ہوئے)تین کپ، پیاز ایک عدد، ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی)ایک کپ، شملہ مرچ ایک عدد، گاجر ایک عدد، سویا ساس دو چائے کے چمچے، فش ساس آدھا چائے کا چمچ، چلی ساس ایک چائے کا چمچ، ادرک(چوپ کیا ہوا)ایک انچ کا ٹکڑا، لہسن چارجوے،کالی مرچ(پِسی ہوئی)آدھا چائے کا چمچ، کارن فلور ایک چائے کا چمچ، نمک حسبِ ضرورت اور تیل۔
ترکیب :
پہلے شملہ مرچ اورگاجر چوکور چھوٹے پیسز میں کاٹ لیں۔پھرایک پیالے میں مچھلی، سویا ساس اورکالی مرچ ڈال کردس منٹ کے لیے رکھ دیں۔بعد ازاں اس میں کارن فلور بھی مکس کردیں۔اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے،مچھلی کے ٹکڑےفرائی کرلیں۔ الگ پتیلی میں تیل گرم کرکے لہسن اور ادرک بھون لیں۔ پھراس میں پہلےپیاز ڈال کر سنہری کریں اورپھر ہری پیاز، شملہ مرچ اور گاجر بھی ڈال کرفرائی کرلیں۔ اب اس میں فش ساس، چلی ساس، نمک اور فرائی مچھلی شامل کردیں۔دومنٹ بھون کر اس میں چاول ڈال کر اچھی طرح سے مکس کرلیں اور گرما گرم پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  شربت الائچی خورد

پائن ایپل فرائیڈ رائس