shehbaz-sharif

اپوزیشن لیڈر اورسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کوبھی کرونا ہوگیا

EjazNews

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری عطااللہ تارڑ اور ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کر دی ہے۔ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔جس کے بعد انہوں نے ماڈل ٹاﺅن رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کو ان حالات میں قومی احتساب بیورو میں طلب کر کے انکی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ یہ متعدد بار نیب کوبتایا گیا۔
عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی۔9جون کو نیب پیشی کے علاوہ کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کہیں اور گئے۔ شہبازشریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔
عطااللہ تارڑ کے مطابق شہباز شریف نے ماڈل ٹاون میں واقع رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جنوبی وزیر ستان میں دفعہ 144نافذ