fish shashlik with corn rice

فش شاشلک و دکارن رائس

EjazNews

اشیاء ووزن:
مچھلی آدھا کلو (بغیر کانٹے کی چوکوربوٹیاں) ، لہسن کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچہ، پیاز ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، ٹماٹر دو عدد، کٹی ہوئی لا مرچ ایک کھانے کا چمچ، سرکہ دو کھانے کے چمچ، اجوائ آدھا چائے کا چمچ، چاول دو پیالی(ابلے ہوئے)، مکئی کے دانے ایک پیالی (ابلے ہوئے)، کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (گدری پسی ہوئی)، زیتون کا تیل چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
پیاز، ٹماٹر اور شملہ مرچ کے چوکورٹکڑے کاٹ لیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کے ساتھ ایک بڑے پیالے میں ڈال دیں۔ لہسن، نمک، لال مرچ اجوائن اور سرکہ کو ملا کر مچھلی اور سبزیوں کو میرنیٹ کرلیں۔ آدھے گھنٹے کے لیے فرج میں رکھ دیں۔ شاشلک کی چھوٹی سیخوں کو لے کر اس میں احتیاط سے مچھلی اور سبزیوں کو پرولیں، فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں۔
سیخوں کو فرائینگ پین میں پھیلا کر رکھیں تاکہ اچھی طرح فرائی ہو سکیں۔ آنچ تیز کر کے فرائینگ پین کو اس طرح گھماتے جائیں کہ مچھلی ہر طر ف سے پک جائے ان سیخوں کو نکال کر اسی فرائینگ پین میں دو کھانے کے چمچ زیتون کا تیل ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں۔
اس میں مکئی کے دانے اور کالی مرچ ڈال کر تیز آنچ پر دو منٹ فرائی کریں، پھر اس میں چاول ڈال کر دو سے تین منٹ فرائی کریں۔ اچھی طرح گرم ہو نے پر چولہے سے اتار لیں۔
کارن رائس کو نکال کر اس پر ہری پیاز کی پتیاں یا باریک کٹا ہوا پارسلے چھڑک دیں اور ایک طرف شاشلک اسٹک رکھ دیں۔ یہ ڈش دیکھنے میں بھی خوبصورت لگے گی اور کھانے میں بھی غذائیت سے بھرپور ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آم کا ملک شیک