ghost dilbahar

گوشت دلبہار

EjazNews

اشیا ءووزن:
بکرے کا گوشت آدھاکلو، پسا ہوا لہسن ایک چائے کا چمچ، ادرک دوانچ کا ٹکڑا، پیاز چار عدد درمیانی ، پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، دہی آدھی پیالی، لیموںکا رس دو کھانے کے چمچ، تل ایک چائے کا چمچ، بادام چار سے پانچ عدد، ہری مرچیں چار سے چھ عدد ہرا دھنیا حسب پسند، نمک حسب ذائقہ ، آئل آدھی پیالی۔
ترکیب:
پیاز کو کاٹ کر بلینڈر میںپیس لیں،بادام، تل ، ثابت دھنیا اور سفید زیرہ ملا کر بھون کر پیس لیں۔ گوشت کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں، پین میں آئل کودرمیانی آنچ پر تین سے چارمنٹ گرم کریں اور اس میں پیاز کا پیسٹ ڈال کرسنہرا ہونے تک فرائی کریں۔ لہسن اورگوشت ڈال کربھونیں اور ساتھ ہی نمک، لال مرچ اور ہلدی شامل کردیں۔
اچھی طرح بھون کر گوشت گلنے کے لئے ایک پیالی پانی ڈال دیں، ڈھک کر درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
بھنے ہوئے پسے ہوئے مصالحے کو دہی کے ساتھ اچھی طرح ملا لیں اور گوشت جب ادھ گلا ہو جائے تو میں ڈال دیں۔ اچھی طرح ملا کر گوشت کو مکمل گلنے تک پکائیں۔
آخر میں باریک کٹی ہوئی ادرک، ہری مرچیں اور لیموں کا رس ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
گرم گرم ڈش میں نکال کر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا چھڑک دیں اور چپاتی یا نان کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  آج دم کباب بناتے ہیں