aloo chana soup

آلو چنا سوپ

EjazNews

اشیا ءوسامان:
آلو دو کپ سلائس کٹے ہوئے، زعفران ایک چائے کاچمچہ، سفید چنے دو کپ (صاف کر کے سوڈا ملے پانی میں تین چار گھنٹے بھگونے کے بعد ابال لیں)، پیاز ایک عدد (بڑے سائز کا چوپ کرلیں)، سبزی کی یخنی پانچ کپ، دار چینی پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ہلدی پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ، ادرک ایک کھانے کا چمچہ (چوپ کیا ہوا)، گاجر دو عدد (صاف کر کے سلائس کاٹ لیں)، سیلری دو عدد (صاف کرکے سلائس کاٹ لیں)،ٹماٹر دو کپ (چوپ کرلیں)، ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچے (چوپ کرلیں)، لیموںکا رس ایک کھانے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرور، سیاہ مرچ پاﺅڈر حسب ضرورت، لیموں ایک عدد (سلائس کاٹ لیں)، پیپر یکا پاﺅڈر حسب ضرورت۔
ترکیب:
سوس پین میں درمیانی آنچ پر ڈیڑھ کپ یخنی گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر 10منٹ تک پکائیں ایک پیالے میں دو کھانے کے چمچے یخنی ڈال کر اس میں دارچینی پاﺅڈر،ہلدی پاﺅڈر ، ادرک اور پیپریکا پاﺅڈر شامل کر کے پیسٹ شامل کرلیں اور اس پیسٹ کو پین میں پیاز اور یخنی کے آمیزے میں ڈال کر چمچہ چلائیں۔ گاجر، سیلری اور باقی بچی ہوئی یخنی بھی شامل کر دیں۔ آمزیے کو ایک مرتبہ ابالنے کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 5منٹ تک پکائیں۔ ٹماٹر اور آلو شامل کر کے چمچہ چلائیں اورڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 20منٹ تک مزید پکائیں۔ آلو کے گلنے کے بعد ہرا دھنیا، نمک، سیاہ مرچ پاﺅڈر اور لیموں کا رس شامل کر کے چمچہ چلائیں اور 2-3منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں۔
مزید آلو چنا سوپ تیار ہے۔ سرونگ باﺅل میں نکالیں اور لیموں کے سلائسز سے گارنش کر کے سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ہری پیاز کا سوپ
کیٹاگری میں : سوپ