corona_virus_pakistan_lock_down

ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریض ایک لاکھ سے بڑھ گئے

EjazNews

ملک بھر میں کرونا وائرس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ عالمی سطح پر پاکستان کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں پندرہویں نمبر پر ہے۔رواں ماہ جون کے آغاز ہی سے ملک میں وبا کی صورتحال خطرناک ہوگئی تھی اور صرف گزشتہ روز ملک میں ریکارڈ 5 ہزار 80 نئے کیسز اور 75 اموات کی تصدیق ہوئی تھی۔
اگر سندھ کی جانب دیکھا جائے تو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 364 سے بڑھ کر 38 ہزار 108 ہوگئی۔ مزید 16 افراد کے انتقال کے بعد سندھ میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 650 ہوگئی۔ان کے مطابق صوبے میں 414 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 67 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اگر پنجاب کی طرف دیکھا جائے تو صوبہ پنجاب میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 35 ہزار 308 سے بڑھ کر 37 ہزار 90 ہوگئی۔جبکہ اموات کی مجموعی تعداد7 سو کے قریب پہنچ چکی ہے۔
اسلام آباد میں کرونا متاثرین کی تعداد 5ہزار تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 49تک جا پہنچی ہے۔
گلگت بلتستان کی جانب دیکھا جائے تو گلگت بلتستان میں بھی کیسز میں اضافہ ہو رہاہے اورمزید افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد 897 سے بڑھ کر 927 ہوگئی۔جبکہ آزاد کشمیر میں بھی مزید کیسز سامنے آئے ہیںوہاں پر کیسز بڑھ کر 361ہو گئے ہیں۔
جہاں پر آپ پڑھ رہے ہیں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے وہاں پر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک بھر میں 34ہزار 5سو افراد کے صحت یاب ہونے کی اطلاع ہے جو کہ ایک حوصلہ افزا بات ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی ہونہار بیٹی نتالیہ نجم کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج