sindhi_kadhi

سندھی کڑہی

EjazNews

اشیاء ووزن:
املی کا گودا ایک کپ، بیسن دو کھانے کے چمچے، چھوٹے بیگن دو عدد (کاٹ لیں)، آلو کٹے ہوئے، سنگھا پھلی تین چار (کاٹ لیں)، بھنڈی آٹھ دس عدد (کاٹ لیں)، پھول گوبھی سو گرام (کاٹ لیں)، ہری مرچ دو کاٹ لیں، ادرک (کدو کش کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ، پیاز ایک عدد بڑا، لہسن کا پیسٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، کری پتہ آٹھ عدد، زیرہ آدھا چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، سرخ مرچ پسی ہوئی حسب ذائقہ، رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، گھی دو کھانے کے چمچے۔
ترکیب:
املی کےگودے ، بیسن کو دو کپ پانی میں ملا کر بلو لیں۔ ایک پتیلی میں گھی گرم کریں ، زیرہ ، رائی اور میتھی دانے اور کری پتہ فرائی کرلیں۔ اس میں پیاز، ادرک اور لہسن کا پیسٹ ملا دیں اور فرائی کریں۔
اب تمام سبزیاں ڈال دیں اور 2-3منٹ تک فرائی کریں۔ اب املی کا مکسچر ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر لیں اور ابال لے آئیں۔ تمام مصالحے ڈال دیں اور نمک کے ساتھ 2کپ گرم پانی ملا دیں۔ اس مکسچر کو اس وقت تک ابالیں کہ تمام سبزیاں گل جائیں۔ اسے چولہے پر سے اتار لیں۔
سندھی کڑہی کو ہری مرچ اور ہرے دھنیے کے پتوں سے گارنش کرلیں۔
سادا چاول، روٹی، یا پراٹھے کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بیکڈ پوٹاٹو رول