old_man_india

انڈیا میں ہسپتال کا بل ادا نہ کرنے پر معمر شخص کو بیڈ سے باندھ دیا گیا

EjazNews

انڈین ریاست مدھیہ پردیش میں ہسپتال کا بل ادا نہ کرنے پر ایک معمر مریض کو ہسپتال کے بیڈ سے باندھ دیا گیا ۔
انڈین میڈیا کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض کو اچانک دورہ پڑنے کی وجہ سے اس کے ہاتھ پیر باندھے گئے تاکہ وہ خود کو نقصان نہ پہنچائے۔
معمر مریض کے خاندان نے الزام عائد کیا ہے کہ 11 ہزار روپے ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے ان کے ہاتھ پاؤں بیڈ سے باندھ دئیے۔ان کی بیٹی کے مطابق والد کو ہسپتال میں داخل کرواتے وقت ہم نے پانچ ہزار روپے جمع کرائے لیکن جب علاج میں کچھ اور دن لگ گئے تو مزید بل ادا کرنے کے لیے ہمارے پاس پیسے نہیں تھے۔
ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مریض کا بل معاف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  چین میں پلوں کو بھی خوبصورت بنانے کی مہم شروع