makoti kheer

ماقوتی کھیر

EjazNews

سامان و اشیا:
دودھ ایک لیٹر، مونگ کی دھلی دال تین چوتھائی پیالی، چینی ڈیڑھ پیالی، کھویا ایک پیالی، چھوٹی الائچی تین سے چار عدد، بادام آدھی پیالی، پستے آدھی پیالی، کیوڑہ ایسنس ایک چائے کا چمچ۔
ترکیب:
دال کو دھو کر ایک پیالی پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ پھر اسے ایک پیالی پانی میں ابال کر اچھی طرح گلا لیں اور بلینڈر میں ڈال کربلینڈ کر لیں ۔ بادام پستوں کو گرم پانی میں بھگو کر چھلکا نکال لیں اور الائچی کے ساتھ ملا کر پیس لیں، کھوئے کو چورا کر کے رکھ لیں۔
دودھ کوابالے رکھیں اور ابال آنے پر آنچ ہلکی کر کے بادام پستے ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ پندرہ سے بیس منٹ پکانے کے بعد اس میں پسی ہوئی دال شامل کردیں۔ دس سے بارہ منٹ پکانے کے بعد اس میں چینی ڈال دیں۔
جب یہ کھیر گاڑھی ہو نے پر آجائے تو اس میں کھویا ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں پھر کیوڑہ ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
بادام ،پستے اور چاندی کے ورق سے سجائیں اور ٹھنڈی کر کے پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  میٹھی سویاں