cricket

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ ،سرفراز کنٹریکٹ میں شامل پر بی کیٹگری میں

EjazNews

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ سلیکٹرز نے میرٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ 12ماہ کی کارکردگی ور آئندہ ماہ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر انہوں نے حارث رؤف، حیدر علی اور محمد حسنین کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں دینے کی تجویز کی منظوری دینے پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عامر وہاب اور حسن کجو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ بہت مشکل تھا لیکن حسن علی نے انجری کی وجہ سے پورا گزشتہ سیزن مقابلوں میں شرکت نہیں کی جبکہ عامر اور وہاب نے طویل طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشیہ اختیار کر لی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے فیصلہ کیا۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ سے ڈراپ ہونے کے باوجود عامر اور وہاب ریاض کو قومی ٹیم میں منتخب کرنے کے لیے زیر غور لایا جائے گا تاکہ وہ اپنے تجربے سے نوجوانوں کی رہنمائی کر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ رضوان اب ہماری ٹیم کے مستقل رکن ہیں اس لیے ان کو ترقی دی گئی ہے جبکہ سرفراز ہمارے مستقبل کے منصوبوں کا حصہ ہیں اس لیے انہیں بی کیٹیگری دی گئی ہے۔مصباح کا کہنا تھا کہ آئندہ 12 ماہ ہمیں انتہائی مشکل کرکٹ کھلنی ہے لہٰذا ہمیں سرفراز کے تجربے اور معلومات کی ضرورت پڑے گی۔ان کا کہنا تھا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو ان کی اچھی کارکردگی کا انعام مل گیا، یہ دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ اگر یہ فٹ رہ کر مستقل مزاجی سے کارکردگی دکھاتے رہے تو ایک عرصے تک کرکٹ پر راج کریں گے۔
پی سی بی کی جانب سے 21-2020 کے لیے نئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بہت سے کھلاڑی اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ۔کنٹریکٹ میں تین کیٹیگریز رکھی گئی ہیں جن میں مجموعی طور پر 18کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے ۔
کیٹگری اے میں اظہر علی، بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔اسی طرح کیٹگری بی میں عابد علی، اسد شفیق، محمد عباس، محمد رضوان، شاداب خان، شان مسعود ،حارث سہیل، سرفراز احمد، یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ کیٹگری سی میں فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، نسیم شاہ ، عماد وسیم، عثمان شنواری شامل ہوئے ہیں ۔ ایمرجگ کیٹگر میں حیدر علی ، حارث رئوف اور محمد حسنین کو رکھاگیا ہے۔
پی سی بی پر جاری اعلامیہ کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کیٹیگری اے سے کیٹیگری بی میں آ گئے ہیں۔یعنی وہ ایک درجہ نیچے آگئے ہیں ۔ اسی طرح پی سی بی کی جانب سے کیٹیگری اے میں جن تین کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ان میں دونوں کپتانوں اظہر علی اور بابر کے ساتھ ساتھ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
بابر اور یاسر شاہ موجود لیگ اسپنر کی کارکردگی میں زوال کو دیکھتے ہوئے ان کو ایک درجہ نیچے کر دیا گیا جبکہ عابد علی، شان مسعود اور محمد رضوان ترقی کرتے ہوئے سی سے بی کیٹیگری میں شامل ہو گئے ہیں ۔
بی کیٹیگری میں شامل 9 کھلاڑیوں میں سابق کپتان سرفراز احمد، عابد علی، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد عباس، محمد رضوان، شاداب خان، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
کیٹیگری سی میں جن چھ کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے ان میں فخر زمان، عماد وسیم، عثمان شنواری، افتخار احمد، امام الحق اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تین ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی کنٹریکٹ دیا گیا ہے جن میں حیدر علی، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
پاکستانی ٹیم کا 2020-21کا جاری کر دہ شیڈول:
پاکستان نے جولائی میں دو ٹی20 میچوں کے لیے آئرلینڈ کا دورہ کرنا ہے جبکہ جولائی سے ستمبر تک تین ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کے لیے پاکستانی ٹیم انگلینڈ کی مہمان ہو گی۔
اس کے بعد ایشیا کپ ٹی20 اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ شہڈول ہے جس کے بعد اکتوبر اور نومبر میں پاکستانی ٹیم نے بالترتیب جنوبی افریقہ اور زمبابوے میں تین ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔
دسمبر میں نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز بھی شیڈول ہے اور پھر جنوری 2021 میں پاکستان دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کے لیے جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا جبکہ زمبابوے میں بھی دو ٹیسٹ اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز اپریل 2021 میں شیڈول کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی دراندازی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہونے جارہا ہے