شربت_املی

شربت املی

EjazNews

اشیاءووزن:
املی آدھ پاﺅ، پانی ایک لیٹر، چینی تین پاﺅ۔
ترکیب:
ایک دیگچی میں ایک لیٹر پانی اور املی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں۔ جب پانی پانچ چھٹانک رہ جائے تو اتار کر کپڑے میں چھان لیں اور اس میں تین پاﺅ چینی ملا کر پھر چولھے پرچڑھا کرقوام تیار کریں۔ قوام تیارہوجائے تو اتار لیں ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔
یہ شربت معدے کے لیے بہترین ہے۔ قے یا ابکا یاں آتی ہوں، تو اس شربت کے استعمال سے طبیعت میں سکون آجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نلی بریانی