Sharbat_fig_guava

شربت انجیر و امرود

EjazNews

اشیاءووزن:
انجیر زرد ایک پاﺅ، پانی دو لیٹر، چینی تین پاﺅ۔
ترکیب:
انجیر کو دھو کرایک دیگچی میں ڈال لیںاور دو لیٹر پانی ڈال کر چولھے پرچڑھا دیں اورپکنے دیں جب یہ پانی تیسرا حصہ رہ جائے تو اتارلیںاور اس کو کپڑے میں اچھی طرح چھان کر رکھ لیں۔ اس چھنے ہوئے پانی میں چینی کواچھی طرح حل کر لیں اور دوبارہ چولھے پرچڑھا کر قوام تیار کریں۔ قوام تیار ہو جائے تواتار لیں ۔ شربت تیار ہے۔ ٹھنڈا ہونے پر بوتلوں میں بھر لیں۔ اس شربت کا استعمال بلغم کو بہت آسانی سے خارج کر دیتا ہے۔
بالکل اسی طریقے سے آپ امرود کا شربت بھی تیار کر سکتی ہیں۔ وزن کی ترتیب اس طرح ہے: امرود ایک پاﺅ، پانی تین پاﺅ اور چینی تین پاﺅ ۔ امرود کا شربت جگر کی گرمی کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ کسی مریض کو بدہضمی کی وجہ سے اسہال کی شکایت ہو تو اس شربت کی ایک ہی خوراک سے فائدہ ہوجاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  چائنز چکن رائس