mix_daal

مکس دال اچاری

EjazNews

اشیاء ووزن:
ایک چوتھائی کپ ماش، مسور، مونگ ،ثابت مسور اور چنے کی دال ہر ایک کاالگ ، ایک عدد پیاز باریک کاٹ لیں،سُرخ مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب پسند،ہلدی پاؤڈر آدھا چائےکا چمچ،رائی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،میتھی دانہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ،سونف ایک چائے کا چمچ،ثابت سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ، لونگ پاوڈر آدھا چائے کا چمچ،ثابت لال مرچ دس عدد، سفیدزیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ اور کڑی پتہ ایک عدد۔
ترکیب:
پہلےثابت مسور اور چنے کی دال ایک ساتھ اُبال کر باؤل میںنکال لیں۔پھر الگ پتیلی میں پانی لے کر اس میں باقی دالیں، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی اور سفید زیرہ ڈال کر اُبلنے کے لیےرکھ دیں، جب دالیں گل جائیں، تو ان میں ثابت مسور اور چنےکی دال، ہری مرچیں، نمک، رائی، لونگ، میتھی دانہ اور سونف شامل کرکے مزید پکنے دیں۔ گاڑھی ہونے پر ہلکا سا گھوٹ کر چولھا بند کردیں۔ اب پین میں تیل گرم کرکے پیاز، ثابت لال مرچ، کڑی پتّا، سفید زیرہ ڈال کر بگھار لگادیں۔مزے دار مکس دال اچاری تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بینگن کشمیری ذائقہ