Lahore_match_7

یہ جوش و جذبہ بیش قیمت ہے

EjazNews

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شائقین کا جوش و جذبہ اس وقت خاص کر بہت بڑھ جاتا ہے جب لاہور کی ہوم ٹیم میدان میں ہو اور اگر میچ دونوں ٹیمیں پورے جوش کے ساتھ کھیل رہی ہوں تو پھر جذبات اور بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ٹیموں کے بھی اور شائقین کے بھی ۔ کچھ ایسے ہی مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ عوام کا جذبہ اپنی ٹیموں کے ساتھ کس قدر جڑا ہوا ہے۔

پشاور زلمی کو سپور کرتا نوجوان۔ یہاں سب کے انداز نرالے تھے
شائقین کا جوش دیدنی تھا
چچا کرکٹ کے بعد ہمیں اور بہت سے فین ملنے والے ہیں ان میچوں کو دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا تھا
اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے میں ہم بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ البتہ ساتھ سیٹ پر بیٹھی خاتون کی ٹیم لگتا ہے اچھے نہیں کھیل رہی ہوگی اس وقت
ٹیم اگر اچھا کھیلے تو حوصلہ دینا تو بنتا ہی ہے
ہم جیتیں گے گے لاہور قلندرز اور پاکستان کا جھنڈا اٹھائے لڑکیاں
کچھ لوگوں کو اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی کمی محسوس ہو رہی تھی
جھومتے ہوئے بہت سے نوجوان
لاہور قلندرز سے اظہار محبت کرتے نوجوان
یہ بھی پڑھیں:  آئیے میلہ چراغاں کو کیمرے کی نظر سے دیکھتے ہیں