Bilawal_women_convintion

پیپلز پارٹی کا وویمن کنونشن، کیمرے کی آنکھ سے

EjazNews

پیپلزپارٹی کا لاہور میں ایوان اقبال کے آڈیٹوریم ہال میں وویمن کنونشن کا انعقاد ہوا۔ جس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ پیپلز پارٹی میں صرف جیالے ہی نہیں جیالی بھی ہیں اور پیپلزپارٹی کے ورکرز چاہے وہ مرد ہوں یا خواتین ایک بات اکثر دیکھنے میں آتی ہے وہ دوسری پارٹیوں سے الگ ہیں انہیں اپنی پارٹی سے ایک خاص قسم کی محبت ہے معذرت کے ساتھ یہ کسی دوسری پارٹی کے کارکنوں میں موجود نہیں ہے۔ اسی لیے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو جیالے ہی کہا جاتا ہے۔ خواتین کنونشن میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور ایسا لگ رہا تھا کہ بڑے عرصے بعد لاہور میں کوئی خالص پولیٹیکل ایونٹ منعقد ہوا ہے۔ کیمرے کی آنکھ نے ان لمحات کو آپ کیلئے محفوظ کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری خاتون کی کسی بات کر کھل کر مسکرا رہے ہیں
بلاول بھٹو زرداری دیگر لیڈران کے ہمراہ
بلاول بھٹو زرداری، قمر الزمان کائرہ ، ثمینہ خالد گھرکی و دیگر عہدیداران سٹیج پر بیٹھے ہیں
سٹیج پر خواتین جھوم رہی ہیں
جھومتی خواتین کا ایک انداز
خواتین اپنے لیڈر کی تصویر والی شرٹس پہنے ہوئے
ہال میں موجود خواتین
یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا کنٹینر اندر سے کیسا دکھتا ہے؟