آسکر ایوارڈ میں کورین فلم ”پیراسائٹ“ بہترین فلم کا ایواڈ حاصل کرنے میں کامیاب

EjazNews

آسکر ایوارڈ دنیا بھر میں معتبر سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر کی فلموں پر نظر رکھے ہوئے ہوتا ہے۔ آسکر ایوارڈ میں نامزد ہونے والی فلمیں ہی اپنے اندر ایک اعزاز کا درجہ رکھتی ہیں کیونکہ دنیا بھر میں ہونے والے ایوارڈ شوز میں سب سے معتبر اور مستند جس ایوارڈ کو مانا جاتا ہے وہ آسکر ایوارڈ ہے۔ آسکر ایوارڈ کی تقریبات ہمیشہ پہلے سے مختلف اور دنیا بھر کی توجہ حاصل کرنے والی ہوتی ہیں۔
بانویں آسکر ایوارڈ کا میلہ امریکی شہر لا س اینجلس میں سجا، تقریب میں اپنی صلاحیتوں کے بہترین جو ہر دکھانے والے فنکاروں کوایوارڈ سے نوازا گیا۔ رواں برس پہلی بار بیسٹ پکچرز کا ایوارڈ ایک غیر ملکی زبان کی فلم ”پیراسائٹ“ کے حصے میں آیا۔ کورین زبان کی فلم یہ اعزاز پانے والی پہلی غیر ملکی فلم بن گئی۔
پیراسائٹ نے بیسٹ پکچر سمیت چار آسکر ایوارڈ جیتے جن میں بہترین ہدایتکار، بہترین فیچر اور بہترین اوریجنل سکرین پلے کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔
آسکر میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”جوکر“ میں بہترین اداکاری دکھانے والے واکین فینکس کو دیا گیا۔ جوکر گیارہ مختلف کیٹگریز میں نامزد کیا گیا تھا تاہم وہ بہترین اداکار کے علاوہ صرف بہترین میوزک کا ایوارڈ ہی حاصل کر سکی۔
بہترین اداکارہ کا اکیڈیمی ایوارڈ رینی زیل ویگر نے فلم جوڈی میں بہترین اداکاری پر حاصل کیا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بریڈپٹ کو ”ونس اپان اے ٹائم ان ہالی وڈ“ میں اداکاری پر ملا۔

یہ بھی پڑھیں:  بالی ووڈ اور لالی ووڈ میں پلوامہ حملے کے بعد کیا ہو رہا ہے