mian shahbaz sharif

شمالی آئرلینڈمسئلے کو دنیا نے مل کر حل کرایا، جنوبی سوڈان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہوئی تاہم مقبوضہ کشمیر میں فسطائی حکومتیں مظالم ڈھا رہی ہیں مگر دنیا سورہی ہے:میاں شہباز شریف

EjazNews

مسلم لیگ ن نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پورے پاکستان میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقادکیا۔ لاہور میں خطاب کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نےکہا کہ
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو پاکستان نے آزاد کرانا ہے اور اس کے لیے ہمیں اپنی کمر کسنی ہوگی اپنے حالات درست کرنے ہوں گے۔ قوم آج کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لیے ایک آواز میں بات کر رہی ہے اور یوم سیاہ منا رہی ہے۔کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا جسے عمران خان نے کھوکھلا کردیا ہے اور لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پوری دنیا نے تعریف کی مگر ہم ایران اور سعودی عرب میں تو ثالثی کرائیں اور اندر لڑائی کروائیں اس طرح کشمیر نہیں مل سکتا، یہ دوغلی پالیسی نہیں چل سکتی۔
ان کا کہنا تھا وہ دن جلد آئے گا جب ہم نواز شریف کی قیادت میں کشمیر فتح کرلیں گے۔ نواز شریف نے بطور وزیر اعظم اقوام متحدہ میں کشمیر کے لیے بھرپور آواز اٹھائی تھی جبکہ ملک کی معیشت کو مضبوط کیا تھا۔ مودی نے 5 اگست کو کشمیر میں کرفیو نافذ کیا جو آج تک جاری ہے، وہاں سکول اور بازار بند ہیں جبکہ کشمیریوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔
ان کا کہنا تھا شمالی آئرلینڈ کے مسئلے کو پوری دنیا نے مل کر حل کرایا، جنوبی سوڈان میں مذہبی بنیادوں پر تقسیم ہوئی تاہم مقبوضہ کشمیر میں فسطائی حکومتیں مظالم ڈھا رہی ہیں مگر دنیا سورہی ہے۔
خطاب کے آخر میں انہوں نے پوری قوم سے نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
یا درہےبھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے قبل نافذ کیے گئے کرفیو کو 84 روز ہوچکے ہیں۔بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کی گئی ہے جبکہ کاروبار زندگی معطل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دہشت گردی یا سلنڈر دھماکہ ؟