kasterd

کسٹرڈ بنانے کا طریقہ

EjazNews

کسٹرڈ بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
دودھ ایک کلو، کسٹرڈ پاﺅڈر کھانے والے چار چمچے(اپنی پسند کے مطابق کوئی سا بھی کسٹرڈ پاﺅڈر خرید لیں۔)، انڈے دو عدد، چینی ایک پاﺅ یا حسب پسند، کریم حسب ضرورت۔
ترکیب:
دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں۔
دودھ جب پک پک کر تین پاﺅ رہ جائے تو اس میں چینی ڈال دیں۔ کسٹرڈ پاﺅڈر کو تھوڑے سے دودھ میں اچھی طرح گھول لیں اور پکتے ہوئے دودھ میں تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالتی جائیں اورساتھ چمچہ بھی چلاتی رہیں ۔ آگ دھیمی ہو نی چاہئے ورنہ کسٹرڈ نیچے لگ جائے گا۔
انڈوں کو کسی برتن میں خوب پھینٹ لیں۔ اور دودھ والی دیگچی میں ڈال کر خوب چمچہ چلائیں تاکہ سب چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں۔
کسٹرڈ جب ذرا گاڑ ہو جائے تو اتار لیں اور ڈش میں ڈال لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر کریم کو خوب پھینٹ کرڈش کے اوپر ڈال دیں۔ اس طرح کسٹرڈ کے اوپر کریم کی ہلکی سی تہہ آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  پیچ میلباود کریم کسٹرڈ