کاف کنگنا پاکستان اور انڈیا میں رہنے والے جوڑوں کے درمیان محبت کی کہانی ہے۔ اس فلم کا آئٹم سانگ بھی ریلیز کیا گیا ہے جو کہ بہت پسند کیا جارہا ہے۔ لگتا ہے نیلم منیر نے اس آئٹم سانگ پر محنت بھی کافی کی ہوئی ہے۔ انڈیا کا جھولا گاگرا پہنے نیلم منیر کی خوبصورتی کو بھی چار چاند لگے ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز نیلم منیرکا ایک بیان بھی سامنے آیا تھاجس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ فلم چونکہ آئی ایس پی آر کی ہے اس لیے انہوں نے اس میںآئٹم سانگ کرنے کی حامی بھری تھی۔
کاف کنگنا 25اکتوبر کو پاکستان بھر میں ریلیز کی جارہی ہے۔
