Fruit Kheer

پھلوں کی کھیر

EjazNews

پھلوں کی کھیر بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
ناشپاتی ایک پاﺅ، کیلے چار عدد، سیب ایک عدد، شکر قندی ایک پاﺅ ، دودھ دو سیر، چینی آدھ سیر یا حسب پسند، چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
سیب اورناشپاتی کو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ کیلے کو چھیل کر گول گول قتلے تراش لیں۔ شکر قندی کو ابال کر قتلے کاٹ لیں اورچھلکا پھینک دیں۔ ان سب چیزوں کو دودھ میں اچھی طرح ملا لیں اور ایک دیگچی میں ڈال کرچولھے پرچڑھادیں۔ ہلکی آگ پر ان کوپکنے دیں۔ جب سارے پھل گل کر حلوہ ہو جائیں تو ان کو اچھی طرح گھوٹ لیں۔ گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیں اور چمچہ برابر چلاتی رہیں ورنہ نیچے لگ جائے گی ۔ جب کھیر گاڑھی ہو جائے تو نیچے اتار کر ڈش میں ڈال لیں۔ ٹھنڈی ہونے پر چاندی کے ورق لگا کر نوش فرمائیں۔(اس کھیر میں آپ اپنی مرضی کے پھلوں سے سجاوٹ بھی کرسکتی ہیں)
لذیذ کھیر تیار ہے۔
اس کھیر کے اوپر اگر آپ بادام اور پستہ باریک کتر کر چھڑ لیں تو زیادہ لطف آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کھوئے کی سویاں