pakistani cricter

دی ہنڈرڈ لیگ: کرکٹ کے کھیل کو مزید سنسنی بنانے کی کوشش

EjazNews

برطانیہ کرکٹ کے کھیل کا موجد ہے یہ کھیل انہی کا ایجاد کر دہ ہے اور اس کو مزید سنسنی خیز بھی برطانیہ ہی بنا رہا ہے۔ کرکٹ کو جدید اور سنسنی خیز بنانے کیلئے ایک نیا فارمیٹ متعارف کروایا جارا ہے جسے دی ہنڈرڈ کا نام دیا گیا ہے۔ 2020میں شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کی ڈومیسٹک کی 8ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ان ٹیموں میں ٹرینٹ راکٹس، ساوتھرن بریو، ناتھرن سپر چرز، ویلش فائر ، اوول انوینسیلز ، مانچسٹر اور جنلز ،لندن سپرٹ اور برمنگھم فونیکش شامل ہیں۔ تام ٹیموں کے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لئے ڈرافٹنگ کامرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔ جس میں پاکستان سے بھی تین کھلاڑیوں کا انتخابا کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے تیز ترین باﺅلر محمد عامر کو لندن اسپریٹس ،شاداب خان ساوتھرن ریو جبکہ شاہین شاہ آفریدی برمنگھم فینکس میں کھیلیں گے۔
یاد رہے اس مختصر کی کرکٹ میں چھ بالوں پر مشتمل روایتی اوورز کو ختم کر کے سو گیندوں پر مشتمل دس اوورز کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک اور مسلم لیگی رہنما حکومتی ایما پر گرفتار ہوا ہے: اپوزیشن