durj+kaf kangna

درج (شمعون عباسی)بمقابلہ کاف کنگنا (خلیل الرحمن قمر)

EjazNews

شمعون عباسی کی فلم درج اور خلیل الرحمن قمر کی فلم کاف کنگنا 25اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔دونوں فلمیں موضوعات کے اعتبارسے مختلف ہیں۔
یہ دونوں فلمیں پاکستان کے سینما گھروں میں ایک دوسرے کے مدمقابل ریلیز ہوں گی اور یہی وجہ ہے کہ دونوں فلموں کی ٹیمز اپنی اپنی فلموں کی کامیابی کے لیے اس کی تشہیر میں زور و شور سے مصروف ہیں۔
شمعون عباسی کی فلم پاکستان میں رونما ہونے والے ایک حقیقی واقع پر مبنی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ شمعون عباسی اور ان کی ٹیم نے اس فلم کو حقیقت سے قریب دکھانے کیلئے کئی ماہ انہی علاقوں میں گزارے تھے جہاں یہ واقع رونما ہوا تھا اور اس معاشرت کو پوری طرح جاننے کی کوشش کی تھی۔ اس فلم کو پہلے سنسر بورڈ نے ریلیز کی اجازت نہیں دی تھی کہ اس میں تشدد بہت زیادہ ہے۔ دوسرے ریویو میں سنسر بورڈ نے اس کو پاکستان میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔یہ فلم پاکستان میں ریلیز سے پہلے پیرس کے فلمی میلے میں بھی جا چکی ہے۔
دوسری ریلیز ہونے والی فلم خلیل الرحمن قمر کی ہے یہ فلم انڈیا اور پاکستان میں محبت کرنے والے جوڑوں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ اس فلم میں ڈائیلاگ بہت اعلیٰ ہوں گے اور سینما میں بیٹھے لوگ تالی بجانے پر مجبور ہو جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ اس میں نیلم منیر آئٹم سونگ پر ٹھمکے لگاتے ہوئے بھی نظر آئیںہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میوزک کے ذریعے اور گانے لکھ کر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کیا:جنید خان