rohit sharma

سرڈان بریڈ مین کا 71سالہ ایوریج کا ریکارڈ روہت شرما نے توڑ دیا

EjazNews

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں سرڈان بریڈ مین کا 71برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ تیسرے ٹیسٹ کے روز روہت شرما نے پہلی بار ڈبل سنچری سکور کی اور اس کے ساتھ ہی اپنی ہوم سیریز میں سب سے زیادہ ایوریج کا سر ڈان بریڈ مین کا 71سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے عظیم بلے باز ڈان بریڈ مین نے ہوم سیریز کے دوران 98.22کی اوسط سے رنز بنائے تھے جبکہ شرما کی ایوریج 99.84رہی۔ اسی کے ساتھ روہت شرما نے میچ کے پہلے روز سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی تو۔ انہوںنے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز 4چجکے مار ے اور ویسٹ انڈیز کرکٹر شمرون ہت مائر کا ایک سیریز میں 15چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا میں بھارت واحد ملک ہے جہاں ریاست کی معاونت سے اسلاموفوبیا ہے:وزیراعظم عمران خان