daliya ki kheer

دلیا یا گیہوں کی کھیر

EjazNews

دلیا کی کھیر بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
دودھ ایک کلو، دلیا ایک پاﺅ، چینی حسب پسند یا ایک پاﺅ، بادام ایک چھٹانک یا حسب پسند، کشمش حسب پسند، روح کیوڑہ، چاندی کے ورق ۔
ترکیب:
دلیا کو ایک گھنٹہ پہلے بھگو دیں۔ ایک گھنٹے بعد دلیا کو پانی سے نکال لیں اور اتنا کوٹیں کہ چھلکا الگ ہو جائے اور دانے الگ ہو جائیں ان دانوں کو دھولیں ۔ ایک دیگچی میں یہ دانے اور دودھ ڈال کرچولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ جب یہ دانے گل جائیں توگھوٹنے سے ان کو اچھی طرح گھوٹ لیں۔ کھیر گاڑی ہو جائے تو چینی اوربادام کی گری چھیل کر ڈال دیں۔ دلیا حسب پسند گاڑھا ہو جائے تو کیوڑہ ڈال کر اتارلیں اور برتنوں میں ڈال لیں۔ یہ گندم کا دلیا بازار سے تیار شدہ بھی مل جاتا ہے۔ ٹھنڈا ہونے پر چاندی کے ورق لگادیں اور نوش فرمائیں۔
یہ ہی دلیا ڈاکٹر مریضوں کو کھانے کےلئے بتاتے ہیں ۔ صحت مند لوگوں کے لیے بھی یہ بہت فائدہ مند ہے۔ آپ اس کو پانی میں بھی پکا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  رس ملائی