border

انڈین فوج کی سیز فائرکی خلاف ورزی لاس نائیک زاہد،5شہری شہید، 9انڈین فوجی ہلاک

EjazNews

آزاد کشمیر میں سرحدی علاقوں پر بھارتی فوج کے بلا اشتعال فائرنگ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ خاص کر مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے اس فائرنگ کے سلسلے میں زیادہ تیزی آگئی ہے۔ لیکن جواب بھی ملتا ہے اور اس جواب کے نتیجے میں وہاں بھی ہلاکتیں ہوتی ہیں ۔ آج بھی کم از کم 9انڈین فوجیوں کی ہلاکتوں اور 2بھارتی بنکرز کے تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اس کے بعد انڈیا کا اپنے مردوں کو اٹھانے کیلئے سفید جھنڈا لہرانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقبوضہ کشمیر کی اس جانب آزاد کشمیر میں لاس نائیک زائد کی شہادت کے ساتھ ساتھ 5سویلین کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔ گھر تو اجڑ رہے ہیں ، بیوہ تو عورتیں دونوں جانب ہو رہی ہیں ، ماوں کی گودیں اجڑ رہی ہیں اور بچے اپنے والدین کی شفقت سے محروم ہو رہے ہیں ۔ لیکن یہ بات متشدد حکومتوں کو کون سمجھائے۔ جو اقتدار میں آئی ہی انسانی سروں کی کھوپڑیوں پر پاوں رکھ کر ۔ جنہوں نے انسانوں کو قتل کر کے آگے بڑھنا سیکھا ہے۔ اب یہ انڈین عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ اپنے گھروں کو مزید اجاڑنا چاہتے ہیں یا امن سے جینا چاہتے ہیں کیونکہ سر حد کے اس پار سے وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج نے جس تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ پاکستان پر حملہ کی نیت سے آنے والے طیارے کو گرانے کے بعد خیر سگالی کے طورپر پائلٹ کو بھی رہا کر دیاکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن قائم ہو جائے ۔ ہر طر ح کی پیشکش بھی کر دی کہ امن کا راستہ ڈھونڈا جائے لیکن وہاں کی متشدد حکومت امن سے نہ رہنا چاہتی ہے اورنہ رہنے دینا چاہتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگے دو ماہ سے بھی زائد کا عرصہ بیت چکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کو اس برے طریقے سے ہارتا دیکھ کر ناجانے کیوں سرفراز کی بہت یاد آئی

اسی حوالے سے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نےبھارتی اشتعال انگیزی کے بعد ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ 5سویلین کے شہید ہونے کی خبر دی ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 بھارتی فوجی ہلاک جبکہ دیگر 9 زخمی ہوگئے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا ہے کہ ‘بھارتی فوج کو ہمیشہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب ملے گا، پاک فوج ایل او سی پر معصوم شہریوں کی حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ میں ہزارگنجی واقعے کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار، مظاہرین کا دھرنا


‘پاک فوج، بھارت کی جانب سے جھوٹے دعووں کا جواز پیش کرنے اور جعلی آپریشنز کی تیاریوں کو سچائی سے بے نقاب کرتی رہے گی۔پاکستان کی موثرکارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا ہے، بھارتی فوج لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانے کی کوشش کررہی ہے ‘۔بھارتی فوج کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی سے پہلے سوچنا چاہیے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرتے ہوئے فوجی اصولوں کا احترام کرنا چاہیے۔