bilwa press conferance

ضمنی انتخابات میں پی پی پی کو شکست، بلاول بھٹو زرداری کا نتائج کو چیلنج کرنے کا اعلان

EjazNews

پاکستان پیپلز پارٹی کوضمنی انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے امیدوار نے ساڑھے پانچ ہزار ووٹوں سے میدان مارا۔ضمنی انتخاب میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے معظم عباسی نے 31557 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل سومرو 26021 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے اپنے پی پی پی کارکنا ن پر فخر ہے، جنہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے سخت دباؤ کے باوجود قابل عزت انتخاب کے لیے جدوجہدکی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کرسست روی کا شکار کیا گیا، خواتین کے پولنگ سٹیشنز میں تاخیر سے پولنگ شروع کرائی گئی۔پی پی کے نامزد اُمیدوارکوپولنگ سٹیشنزمیں داخل نہیں ہونےدیا گیا لیکن دباؤکے باوجودکارکنوں نے جدوجہد کی۔نیب نے پی پی ورکرزکو نوٹسز بھیج کر قبل ازانتخابات دھاندلی کی لہٰذا اس نشست پردوبارہ الیکشن کرائیں گے اور جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  ہم لاک ڈاؤن کی جانب واپس نہیں جاسکتے یہ ملک مزید لاک ڈاؤن برداشت نہیں کر سکتا:وزیراعظم

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ شکایت کےباوجود الیکشن کمیشن نے کوئی نوٹس نہیں لیا، خاموشی سے ان کی بدنیتی ظاہرہوگئی لیکن سچ چھپایا نہیں جاسکتا، اس سلیکشن کو بےنقاب کریں گے۔
جی ڈی اے کے امیدوار کی جیت پر ان کے کارکنان نے جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں بھی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 10 ہزار ووٹ کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔