برطانیہ کے آیا شاہی جوڑا پاکستان میں بھرپور دن رات گزار رہا ہے اور ایسا گھل مل گیا ہے جیسے لگتا ہے کہ یہ ہمارے ملک کے بادشاہ ہوں۔ شہزادہ اورشہزادی اسلام آباد، چترال اور آج لاہور میں مصروف ترین دن گزار چکے ہیں۔ اور جہاں بھی گئے ہیں خوشیوں سے سب نے ان کا استقبال کیا ہے اور ان کے چہرے کی مسکراہٹوں نے سامنے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ لیڈی ڈیانا کے بعد ان کے بیٹے ولیم اور بہو کیٹ نے پاکستان میں ایسی محبت بھکیری ہے کہ لوگ انہیں دیر تک یاد رکھیں گے کہ ہمارے ہاں کوئی مہمان آیا تھا۔









