Tea-health

چائے پینے والے دماغی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں

EjazNews

چائے پینا عادت بنانے کو کچھ لوگ جسم کیلئے فائدہ مند جبکہ کچھ نقصان دہ بھی سمجھتے ہیں اور اب سائنس نے انکشاف کیا ہے کہ اس گرم مشروب کو عادت بنا لینا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی جریدے امپیکٹ جرنلز ایل ایل سی میں شائع تحقیق کے دوران تحقیقی ٹیم نے چائے پینے کو عادت بنانے سے دماغی ساخت پر مرتب ہونے والے اثرات کا تجزیہ کیا اوراس حوالے سے رضاکاروں کے ایک گروپ سے گرم مشروب پینے کی عادات پر سوالنامے بھروائے۔ اس کے بعد رضا کاروں کے گروپ۔ 2گروپس میں تقسیم کر دیا گیا یعنی ایک جو چائے پینے کا عادی تھا جبکہ دوسرا چائے سے دور رہنے والے افراد پر مشتمل تھا۔ ان افراد کے دماغوں کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا تاکہ دماغی جائزہ لیا جاسکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کے شوقین افراد کے دماغوں کے کنکٹویٹی نیٹ ورک کی سطح کم تھی، ماضی میں تحقیقی رپورٹس میں اس سطح میں اضافے کو دماغی عمر میں تیزی سے اضافے سے جوڑا گیا تھا۔ ا سی طرح چائے پینے والے افراد کے دماغوں کا ڈیفالٹ مڈ نیٹ ورک کنکشن زیادہ مضبوط تھا۔ یہ دماغ کا و ہ حصہ ہے جو معلومات کا تجزیہ کرتا ہے جیسے مستقبل کی منصوبہ بندی اور دیگر کے بارے میں سوچ بچار وغیرہ۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کا ٹھنڈا ترین سکول