shakarqnadi ke kheer

شکر قندی کی کھیر

EjazNews

شکری قندی کی کھیر بنانے کیلئے آپ کو چاہئے:
دودھ ایک کلو، شکر قندی ڈیڑھ پائو، چینی ایک پائو یا حسب پسند ، بادام کی گری، پستہ حسب پسند کم یاز یادہ ، چاندی کے ورق حسب ضروری ، روح کیوڑہ کھانے والے دو چمچے۔
ترکیب:
شکر قندی کو پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں اور کسی دیگچی میں اتنا پانی ڈال دیں جس میں شکر قندی ڈوب جائے۔ اس دیگچی کو چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں ۔ شکر قندی تین حصے پک جائے اور ایک حصہ کچی رہ جائے تو اتار لیں۔ صاف ہاتھوں سے شکر قندی کا چھلکا اتار لیں اور تیز چاقو سے اس کے گول گول قتلے تراش کر رکھ لیں۔ دودھ کو چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ دودھ جب پک پک کر آدھا رہ جائے تو چینی اور شکر قندی کے قتلے ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ شکر قندی جب خوب گل جائے اور دودھ بھی تھوڑا سا رہ جائے تو باد ام کی گری ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد روح کیوڑہ ڈال کر دیگچی کو نیچے اتار لیں اور ڈش میں نکال کر رکھ لیں ۔ ٹھنڈی ہونے پر ورق لگا دیں اور پستے کو باریک کتر کر اوپر چھڑک دیں۔ شکر قندی کی لذیذ کھیر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مونگ پھلی کینڈیز