medina

مدینہ منورہ کے قریب خوفناک حادثہ 35عمرہ زائرین شہید، بیشتر کا تعلق پاکستان سے ہے

EjazNews

مدینہ منورہ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ زائرین کی شہادت کی اطلاعات ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان سے بتایا جارہا ہے۔گالف نیوز پر جاری ہونے والی خبر کے مطابق الہجرا روڈ پر ہونے والے اس ایکسیڈنٹ میں 35لوگ شہید ہو چکے ہیں اور 4کی حالت نازک ہے۔ یہ روڈ مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک سڑک ہے۔ زیادہ تر عمرہ زائرین پاکستانی تھے ۔ یہ حادثہ بدھ کی شب ہوا تھا،جب ہلال احمر کی امدادی ٹیمیں وہاں پہنچیں تو صرف 4 افراد زخمی تھے جبکہ باقی مسافر بس میں جل گئے تھے۔ہلال احمر کا کہنا ہے کہ حادثے میں 35 مقامی عمرہ زائرین شہید اور4زخمی ہوگئے ہیں جن میں سے بیشتر پاکستانی جبکہ دیگر کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے، متوفین کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
یہ حادثہ ایک ہیوی لوڈر اور بس کے درمیان ٹکرائو سے ہوا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔ پرنس سلمان نے ہدایات جاری کردی ہوئی ہیں کہ زخمیوں کو ہر طرح کی طبی امداد مہیا کی جائے۔ انہوں نے اس حادثے میں جہان فانی سے کوچ کرنے والے خاندانوں کے ساتھ اظہار افسوس بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آتشی اسلحے پر پابندی لگا دی