food

114سالہ امریکی شہری کی صحت کا راز۔4غذائیں

EjazNews

امریکہ کے 114سالہ شخص برانڈو لاپالو نے اپنی طویل العمری کا راز ان پانچ غذائوں میں بتایا ہے۔ جو وہ زندگی بھر استعمال کرتا رہا ہے۔ برنانڈو کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ اس سے پوچھتے ہیں کہ اس کی طویل عمری کا راز کیا ہے تو وہ یہی کہتا ہے کہ انسان وہی کچھ ہے جو وہ کھاتا ہے۔
تاہم اس نے جن پانچ غذائوں پر زور دیا ہے وہ یہ ہیں۔
1۔دارچینی ،2۔ ڈارک چاکلیٹ، 3۔ لہسن، 4۔ شہد، 5۔ زیتون کا تیل
اب اگر آپ ماہرین سے ان غذائوں کے بارے میں پوچھیں تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ دار چینی سینکڑوں برس سے طبی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہی ہے۔ اب جدید ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے لئے مفید ہے یہ بلڈ کولیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے۔ دماغ میں شوگر کو متوازن رکھتی ہے اور سوجن کو کم کرتی ہے۔ جہاں تک چاکلیٹ کا تعلق ہے یہ ذہنی دبائو کو کم کرتی ہے۔ دل کو صحت مند رکھتی ہے۔ بلڈ پریشر کو متوازن رکھتی ہے یہ آئرن کاپر میگنیشیم ۔ زنک ، فاسفورس سے بھرپور ہوتی ہے۔ لہسن ، اینٹی آکسیڈنڈنٹ ہے اور یہ بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔ دل کے امراض کو کم کرتی ہے اس کے علاوہ کینسر، ذیابیطس جیسے امراض میں مفید ہے۔ شہد کو 5ہزار سال سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے میں لاجواب ہے۔ زیتون کا تیل بھی دنیا کی مفید ترین غذائوں میں شامل ہوتا ہے۔ یہ دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور کینسر سے تحفظ دیتا ہے۔ ذہنی کھنچائو میں بھی یہ تیل بہت مفید ہے۔ اسے آپ کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سائنسدان Spinachکے پتے سے دل کی دھڑکن کا پتہ لگانےمیں کامیاب