firni

فرنی بنانے کی ترکیب

EjazNews

فرنی بنانے کیلئے چاہے:
دودھ ایک کلو، چاول کا آٹا پسا ہوا ایک چھٹانک، چینی ایک پائو یا حسب پسند، بادام اور پستہ حسب پسند، روح کیوڑہ کھانے والے دو چمچے ، چاندی کا ورق یا زرد رنگ تھوڑا سا۔
ترکیب:
چاول کا آٹا بازار سے پسا ہوا مل جاتا ہے۔ اگر چاول کا آٹا پسا ہوا دستیاب نہ ہو تو چاول چن کر ایک گھنٹہ تک بھگو چھوڑیں اب ان بھیگے ہوئے چاولوں کو سل پر باریک پیس لیں۔ اگر سل نہ ہو تو روٹی پکانے والے چکلے ، بیلن سے پیس لیں۔ یہ چاول بہت باریک پیسنے چاہئیں۔ ایک دیگچی میں دودھ اور چاول کا آٹا ڈال کر اچھی طرح چمچہ سے ملا لیں۔ دیگچی کو چولھے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں۔ چمچہ برابر چلاتی رہیں ورنہ فرنی نیچے لگ جائے گی یا گلٹی بن جائے گی۔ فرنی گاڑی ہو جائے تو چینی ڈال دیں۔ چینی کا پانی خشک ہونے پر بادا م کی گریاں اور کیوڑہ ڈال کر نیچے اتار لیں اور حسب پسند برتنوں میں جما لیں اور زردے کا رنگ اور ورق و پستہ چھڑک کر سجالیں۔ فرنی میں آپ کھویا بھی ڈال سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  انڈوں کا حلوہ