یوں تو پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے اس کی حسین وادیوں کو شخص بھی ایک دفعہ دیکھتا ہے وہ دیکھتا ہی رہا جاتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے شاہی مہمانوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا ہے۔ چترال میں وہ چترال کے مخصوص رقص اور سکندر اعظم کی نسل سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ ایسے گھلے ملے جیسے ہمیشہ سے شناسائی ہو۔ وہ ان حسین وادیوں کی سیر بھی کرتے رہے اور یہاں پر موجود لوگوں سے بھی ملتے رہے۔ مقامی لوگ بھی شہزادے اور شہزادی کو اپنے بیچ میں دیکھ کر پھولے نہ سما رہے تھے۔





