imran khan saudia-1

مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب

EjazNews

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی فرمانروا سے ملاقات کریں گے ۔ گزشتہ دنوں وہ ایران گئے تھے اور ان کی تفصیلی گفتگو ایرانی صدر کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بعد ایرانی صدر اور وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ طور پر ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
وزیراعظم اب سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر پہنچے ہیں جہاں پر وہ ایران میں ہونے والی اپنی گفتگو کا تبادلہ خیال بھی کریں گے اور اس امن عمل کو آگے بڑھانے کی اپنے تہی کوشش کریں گے جس کے تحت

یہ خطہ کسی نئی جنگ کی طرف نہ جائے اور امن قائم رہے۔
یاد رہے تہران میں کی جانے والی پریس کانفرنس میں حسن روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری آرہی ہے اور دونوں برادر اسلامی ملک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان خطے کے استحکام کیلئے کاوشیں اور بہتری کیلئے کام کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں موجود کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ایران تیار ہے جبکہ ایران چاہتا ہے کہ یمن میں جنگ بندی ہو جائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے تمام معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے جبکہ جوہری ڈیل سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ ہم اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ امریکہ جوہری ڈیل سے متعلق مذاکرات کرے۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں لاک ڈائون ہے کرفیو نہیں:وزیراعلیٰ پنجاب