Imran khan + Dina

خوشگوار یادیں

EjazNews

ماضی میں بہت سی یادیں ایسی ہوتی ہیں جن کو انسان یاد نہیں کرنا چاہتا اور انہیں وہ ہر لمحہ بھولنا چاہتا ہے۔ لیکن ماضی میں ہر شخص کی یادیں صرف بری نہیں ہوتی ہیں کچھ اچھی یادیں بھی ہوتی ہیں اور ایسا ہی قوموں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ ہر قوم پر کوئی ایسا وقت بھی آتا ہے جسے وہ اپنی تاریخ سے نکال دینا چاہتی ہے لیکن تاریخ کو مٹایا نہیں جاسکتا اور کچھ ایسے خوشگوار لمحات ہوتے ہیں جنہیں یاد کرکے خوشگواریت کا احساس ہوتا ہے اپنایت محسوس ہوتی ہے اچھا لگتا ہے۔ اور انسان ان یادوں کو ہمیشہ اپنے ساتھ سمیٹے رکھتا ہے۔

لیڈی ڈیانا کا پاکستان کا دورہ بھی کچھ ایسا ہی تھا وہ پاکستان آئیں اور پاکستانیوں کے دل جیت کر گئیں۔ ہم پاکستانیوں کی خوشگوار یادوں میں ان کا دورہ پاکستان بھی تھا۔ وہ پاکستان آئیں اور ایسی اپنایت چھوڑ کر گئیں کہ آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔ انہیں اس دنیا سے گئے برسوں بیت چکے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ وہ کل ہی پاکستان آئیں تھیں۔ اب ان کی بہو اور بڑے بیٹے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ امید ہے وہ بھی ایسے ہی خوشگوار لمحات پاکستان میں بیتائیں گے جنہیں یاد کر کے نہ صرف وہ خوش ہوں گے بلکہ ہم پاکستان بھی ۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا کہہ رہی ہیں یہ تصاویر
لیڈی ڈیانا کے دورہ پاکستان کے موقع پر فوٹو گرافر کی طرف سے کیمرے میں محفوظ کیا گیا ایک خوشگوار لمحہ
وزیراعظم عمران خان ، ان کی سابقہ اہلیہ اور لیڈی ڈیانا
وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف اور لیڈی ڈیانا
مرد تو انہیں پسند کرتے ہی تھے لیکن ان کی شخصیت ایسی تھی کہ پاکستانی خواتین بھی ان کی دلدادہ تھیں
انہوں نے پنے دورے کے موقع پر ایک فلاحی مرکز بھی دورہ کیا تھا
معزز مہمان اور میزبان