milk-kheer

دودھ کی کھیر

EjazNews

دودھ کی کھیر بنانے کیلئے میری بہنوں آپ کو چاہئے:
دودھ ایک کلو، چاول ایک پاﺅ، چینی ایک پاﺅ یا حسب پسند، بادام کی گری آدھ پاﺅ یا حسب پسند زیادہ ڈال لیں ، پستہ حسب منشائ، روح کیوڑہ کھانے والے دو چمچے، چاندی کے ورق
اب بناتے ہیں کھیر کو:
چاول چن کر اور دھو کر تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں ۔
ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں ۔ ایک ابال آجائے تو چاول نچوڑ کر ڈا لدیں اور ہلکی آگ پر پکنے دیں ۔ چاول گل کر دودھ میں مل جائیں تو چین یڈال دیں اور گھوٹنے سے اھی طرح گھوٹ لیں۔ چاول دودھ میں اچھی طرح مل جانے چاہئیں۔ کھیر گاڑھی ہو جائے تو بادام کی گری چھیل کر ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد روح کیوڑہ ڈال کر اتار لیں۔ دو منٹ ڈھکنا بند رہنے دیں۔ ڈھکنا کھول کر کھیر میں اچھی طرح چمچہ چلا دیں اور حسب پسند مٹی کی ٹھوٹھیوں یا چینی کی ڈش وغیرہ میں ڈال کر رکھ دیں۔ کھیر ٹھنڈی ہو جائے تو ورق لگا کر اوپر بادام اور پستہ باریک کتر کر چھڑک دیں۔
لذیذ کھیر تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کریمی یوگرٹ ڈیزرٹ